2969 حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَبَّيْكَ بِعُمْرَةٍ وَحِجَّةٍ
حضرت ا نس ؓ سے روایت ہے نبیﷺ نے فرمایا:]لبيك بعمرة و حجة[اے اللہ !میں عمرہ اور کی لبیک کہتا ہوں۔
1۔مدینہ منورہ سے روانگی کے بعد رسول اللہ ﷺ کا ارادہ حج مفرور کا تھا۔ذوالحليفه میں جب احرام باندھا توحج قران کی نیت کرلی۔
2۔عبادات کی نیت دل سے ہوتی ہے لیکن حج اور عمرے میں دل کی نیت کا زبان سے اظہار مسنون ہے۔نماز اور روزہ وغیرہ میں زبان سے نیت کا اظہار سنت سے ثابت نہیں۔