فهرس الكتاب

الصفحة 303 من 4341

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں

باب: بیت الخلاء میں اللہ کاذکر کرنا اور انگوٹھی لے کرجانا

303 حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا دَخَلَ الْخَلَاءَ وَضَعَ خَاتَمَهُ

سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہےکہ نبی ﷺ جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو انگوٹھی اتار دیتے تھے۔

: یہ روایت ضعیف بلکہ منکر ہے۔صحیح روایت اس طرح ہے کہ رسول اللہﷺ نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی تھی لیکن پھر آپ نے وہ اتاردی۔ دیکھیے: ( سنن ابوداؤد الطھارۃ باب الخاتم یکون فیہ زکر اللہ یدخل بہ الخلاء حدیث 19) بنابریں بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت نبی ﷺ واقعی انگوٹھی اتاردیتے تھےیا نہیں؟اس کی بابت کوئی صریح صحیح روایت نہیں تاہم ادب واحترام کا تقاضہ ہے کہ ایسی انگوٹھی یا کتاب وغیرہ جس میں اللہ کا نام ہو بیت الخلاء میں لے جانا مناسب نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت