باب: عقیقہ کا بیان
3164 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ مَعَ الْغُلَامِ عَقِيقَةً، فَأَهْرِيقُوا عَنْهُ دَمًا، وَأَمِيطُوا عَنْهُ الْأَذَى»
حضرت سلمان بن عامر ؓ سے روایت ہے انہوں نے نبی ﷺ سے سنا ، آپ فر رہے تھے: ''بچے کے ساتھ عقیقہ ہے ، چناچہ اس کی طرف سے خون بہاؤ اور اس کا میل کچیل دور کرو ۔''
1۔وہ جانور جو نومولود کی طرف سے ذبح کیا جاتا ہےاسے"عقیقہ"کہتے ہیں۔لغت میں اس کے معنی: کاٹنا اور شق کرنا ہیں۔ یہ لفظ ہر نوزائیدہ بچے کے ان بالوں پر بھی بولا جاتا ہے جو شکم مادر میں اگے ہوں ،اور اسی مناسبت سے اس ذبیحہ کو عقیقہ کہتے ہیں ۔
2۔خون بہانے کا مطلب جانور ذبح کرنا ہے۔
3۔میل کچیل دور کرنے کا مطلب سر کے بال اتارنا ہے۔