فهرس الكتاب

الصفحة 3166 من 4341

کتاب: ذبیحہ سے متعلق احکام ومسائل

باب: عقیقہ کا بیان

3166 حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى، أَنَّهُ حَدَّثَهُ أَنَّ يَزِيدَ بْنَ عَبْدٍ الْمُزَنِيَّ حَدَّثَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «يُعَقُّ عَنِ الْغُلَامِ، وَلَا يُمَسُّ رَأْسُهُ بِدَمٍ»

حضرت یزید بن عبدمزنی سے روایت ہے ، نبی ﷺ نے فرمایا:''لڑکے کی طرف سےعقیقہ کیا جائے ، اور اس کے سرکوخون نہ لگا یا جائے ۔''

1۔۔جاہلیت میں بھی بچے کی طرف سے قربانی کی جاتی تھی اور جانور کا خون بچے کے سر پر لگایا جاتا تھا۔اسلام نے جتنا کام صحیح تھا اسے قائم رکھا اور جو غلط تھا اس سے منع فرمادیا۔ (صحيح ابن حيان'العقيقه'باب ذكر الامر لمن عق عن ولده۔۔۔۔حديث:5284)

2۔غیر مسلوں کی رسموں پرعمل کرنا جائز نہیں'البتہ کسی چیز کی تائیدقرآن وحدیث سے ہوجائےتو اتنا کام کرنا درست ہوگا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت