فهرس الكتاب

الصفحة 3174 من 4341

کتاب: ذبیحہ سے متعلق احکام ومسائل

باب: ذبح کرتے وقت اللہ کا نام لینا

3174 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، أَنَّ قَوْمًا قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ قَوْمًا يَأْتُونَا بِلَحْمٍ لَا نَدْرِي ذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ أَمْ لَا؟ قَالَ: «سَمُّوا أَنْتُمْ وَكُلُوا» وَكَانُوا حَدِيثَ عَهْدٍ بِالْكُفْرِ

ام المؤمنین سیدہ عائشہؓ سے روایت ہے کہ بعض افراد نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ! کھ لوگ ہمارے پاس گوشت لے کر آتے ہیں ، ہمیں معلوم نہیں ہوتا کہ (ذبح کرے وقت ) اس پر اللہ کا نام لیا گیا ہے یا نہیں (تو ہم کیا کریں ) ؟ آپ نے فرمایا: ''تم اللہ کانام لے لو اور کھالو ۔'' یہ لوگ نئے نئے کفر سے اسلام میں داخل ہوئے تھے ۔

شبہ کی وجہ یہ تھی کہ یہ نو مسلم افراد شاید یہ مسئلہ نہ جانتے ہوں کہ اللہ کے نام سے ذبح کرنا چاہیے۔تو بتایا گیا کہ شبہ نہ کرو بلکہ بسم اللہ پڑھ کر کھالو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت