3181 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي قُحَافَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ وَلِعُمَرَ: «انْطَلِقَا بِنَا إِلَى الْوَاقِفِيِّ» قَالَ: فَانْطَلَقْنَا فِي الْقَمَرِ، حَتَّى أَتَيْنَا الْحَائِطَ، فَقَالَ: مَرْحَبًا وَأَهْلًا، ثُمَّ أَخَذَ الشَّفْرَةَ، ثُمَّ جَالَ فِي الْغَنَمِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِيَّاكَ، وَالْحَلُوبَ» أَوْ قَالَ «ذَاتَ الدَّرِّ»
ابو بکر بن ابو قحافہ ؓ (خلیفۂ رسول ﷺ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں اور حضرت عمر سے فرمایا: ''چلو(ہر می بن عبداللہ بن رفاعہ ) واقفی (انصاری ) کے ہاں چلیں ۔''ہم چاند کی چاندنی میں چل کر ( ان کے ) باغ میں پہنچے ۔انہوں نے خوش آمدیدکہا ، پھر چھری لے کر بکریوں میں چکر لگایا (تاکہ مناسب بکری دیکھ کر ذبح کی جائے ) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''دودھ دینے والی ( کو ذبح کرنے ) سے پرہیز کرنا ۔ ''