3184 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي الْعُشَرَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا تَكُونُ الذَّكَاةُ، إِلَّا فِي الْحَلْقِ، وَاللَّبَّةِ قَالَ: «لَوْ طَعَنْتَ فِي فَخِذِهَا لَأَجْزَأَكَ»
حضرت ابو العشراء (اسامہ بن مالک) ؓ اپنے والد (مالک بن قبطم ) سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: اے اللہ کے رسول ! کیا ذبح صرف حلق اور گردن ہی سے ہوتا ہے ؟ آپ نے فرمایا:'' اگر تو اس کی ران میں نیزہ مار دے ، تب بھی حلق کافی ہو گا ۔''