باب: شکار یا کھیتی (کی رکھوالی ) کے کتے کے سوا تمام کتے قتل کرنا
3201 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ، قَالَ سَمِعْتُ مُطَرِّفًا، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَمَرَ بِقَتْلِ الْكِلَابِ» ثُمَّ قَالَ: «مَا لَهُمْ وَلِلْكِلَابِ؟» ثُمَّ رَخَّصَ لَهُمْ فِي كَلْبِ الزَّرْعِ، وَكَلْبِ الْعِينِ قَالَ بُنْدَارٌ: الْعِينُ حِيطَانُ الْمَدِينَةِ
حضرت عبد اللہ بن مغفل ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے کتوں کو قتل کرنے کا حکم دیا۔ پھر فرمایا: '' ان لوگوں کو کتوں سے کیا تعلق؟'' پر انہیں کھیتی اور باغ (کی رکھوالی) کے کتے کی اجازت دے دی۔
(امام ابن ماجہ ؓ کے استاد محمد بن بشار) بندار نے فرمایا: ''عین'' سے مراد مدینہ کے باغات ہیں۔