3206 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ أَبِي زُهَيْرٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ اقْتَنَى كَلْبًا لَا يُغْنِي عَنْهُ زَرْعًا وَلَا ضَرْعًا نَقَصَ مِنْ عَمَلِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ فَقِيلَ لَهُ أَنْتَ سَمِعْتَ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِيْ وَرَبِّ هَذَا الْمَسْجِدِ
حضرت سفیان بن ابو زبیر ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے بنیﷺ سے سنا، آپ فرمار رہے تھے: '' جس نے کتا پالا جب کہ وہ اسے کھیتی یا مویشیوں میں فائدہ نہ دیتا ہو، اس کے عملوں میں سے روزانہ ایک قیراط (عمل) کم ہوجاتے ہیں۔''
ان سے کہا گیا: کیا آپ نے یہ بات نبیﷺ سے (براہ راست) سنی ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں! قسم ہے اس مسجد کے رب کی۔