3210 حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْكَلْبِ الْأَسْوَدِ الْبَهِيمِ، فَقَالَ: «شَيْطَانٌ»
حضرت ابو ذر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہﷺ سے کالے سیاہ کتے کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا: ''وہ شیطان ہے۔''
اس میں اشارہ ہے کہ ایسا کتا نہیں رکھنا چاہیے دس کا پورا جسم سیاہ ہو ۔ ایسا کتا رکھنا منع ہے تو شکار کےلیے پالنا یا استعمال کرنا بھی منع ہو گا۔ واللہ اعلم