فهرس الكتاب

الصفحة 332 من 4341

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں

باب: میدان میں قضاۓ حاجت کے لیے( لوگوں سے) دور ہونا

332 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّى عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَتَنَحَّى لِحَاجَتِهِ ثُمَّ جَاءَ فَدَعَا بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ

سیدنا انس ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا: میں ایک سفر میں نبی ﷺ کے ساتھ تھا۔ آپ قضائے حاجت کے لئے دور تشریف لے گئے، پھر واپس آکر وضو کے لئے پانی طلب فرمایا اور وضو کیا۔

یہ روایت اگرچہ سندًا ضعیف ہے لیکن وضو ٹوٹ جانے کے بعد وضو کرلینے اور ہر وقت باوضو رہنے کے استحباب میں کوئی شک نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت