فهرس الكتاب

الصفحة 3390 من 4341

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام ومسائل

باب: ہر نشہ آور چیز حرام ہے

3390 حَدَّثَنَا سَهْلٌ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كُلُّ مُسْكِرٍ، خَمْرٌ، وَكُلُّ خَمْرٍ، حَرَامٌ»

حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے 'رسول اللہ ﷺنے فرمایا:''ہر نشہ آور چیز شراب ہے 'اور ہر شراب حرام ہے۔''

اس سے معلوم ہوا کہ بعض علماء کا یہ قول درست نہیں۔کہ انگور سے بنی ہوئی شراب تو کم ہو یا زیادہ حرام ہے اور اس کے پینے والے کو سزا دی جائےگی۔لیکن دوسری چیزوں سے بنا ہوا نشہ آور مشروب مطلقًا حرام نہیں بلکہ تھوڑی مقدار جس کے پینے سے نشہ نہ ہو حلال ہے۔یہ حدیث ایسے اقوال کو صراحتًا غلط ثابت کرتی ہے۔اس کی تائید حدیث 3392:سے بھی ہوتی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت