3496 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُول اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «عَلَيْكُمْ بِالْإِثْمِدِ عِنْدَ النَّوْمِ، فَإِنَّهُ يَجْلُو الْبَصَرَ، وَيُنْبِتُ الشَّعَرَ»
حضرت جابر ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''سوتے وقت اثمد سرمہ (آنکھوں میں لگانا ) ضروری سمجھ لو کیونکہ وہ نظر کو تیز کرتااو ر (پلکوں کے ) بال اگاتاہے ۔''
سوتے وقت سرمہ لگانے کا یہ فائد ہ ہے۔کہ رات بھر آنکھوں میں لگا رہنے کی وجہ سے اچھی طرح اثر کرتاہے۔