فهرس الكتاب

الصفحة 3511 من 4341

کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل

باب: نظر کا دم کروانا

3511 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَبَّادٍ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَعَوَّذُ مِنْ عَيْنِ الْجَانِّ، ثُمَّ أَعْيُنِ الْإِنْسِ، فَلَمَّا نَزَلَتِ الْمُعَوِّذَتَانِ، أَخَذَهُمَا وَتَرَكَ مَا سِوَى ذَلِكَ»

حضرت ابو سعید ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ جنوں اور انسانوں کو نظر سے پناہ ملنے کی دعا کیا کرتے تھے ۔ جب معوذتین (سورۃ فلق اور سورۃ الناس ) نازل ہوئیں تو نبی ﷺ نے انہیں اختیار فرمالیااور ان کے علاوہ دوسری چیزیں چھوڑ دیں ۔

مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔لہذا مذکورہ روایت سندا ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد کی بنا پر قابل عمل ہے۔مذید تفصیل کےلئے دیکھئے۔ (ہدایۃ الرواۃ الی التخریج احادیث المصابیح ولمشکاۃ رقم:4288 وسنن ابن ماجہ بتحقیق محمود محمد محمود حسن نصار:3511)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت