3522 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ الثَّقَفِيِّ، أَنَّهُ قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَبِي وَجَعٌ، قَدْ كَادَ يُبْطِلُنِي، فَقَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اجْعَلْ يَدَكَ الْيُمْنَى عَلَيْهِ، وَقُلْ بِسْمِ اللَّهِ أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللَّهِ، وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ، وَأُحَاذِرُ، سَبْعَ مَرَّاتٍ، فَقُلْتُ ذَلِكَ، فَشَفَانِيَ اللَّهُ»
حضرت عثمان بن ابو العاص ثقفی ؓ سے روایت ہے ،انہوں نے فرمایا:میںنبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ مجھے اتنا (شدید) درد ہو رہا تھا کہ میں مرا جارہاتھا ۔نبی ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ''اپنادایاں ہاتھ درد کے مقام پر رکھ کر سات بار کہہ، بِسْمِ اللَّهِ، أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللَّهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ، سَبْعَ مَرَّاتٍ ،''اللہ کے نام سے ،میں اللہ کی عظمت وقدرت کی پناہ میں آتاہوں اس برائی سےجو میں پاتا ہوں اور جس سے ڈرتا ہوں ۔''میں نے یہ دعا (اس طرح ) پڑھی تواللہ تعالی شفادےدی ۔
1۔انسان خود بھی مسنون دعایئں پڑھ کر اپنے آپ کو دم کرسکتاہے۔2۔صحیح مسلم کی روایت میں ''بسم اللہ ''تین بار اور مذکورہ دعا سات بار پڑھنے کا زکر ہے۔ (صحیح مسلم السلام باب استحباب وضع یدہ علی موضع الالم مع الدعا ء حدیث:2202)