فهرس الكتاب

الصفحة 3544 من 4341

کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل

باب: کوڑھ کا مرض

3544 حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ آلِ الشَّرِيدِ يُقَالُ لَهُ: عَمْرٌو عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَ فِي وَفْدِ ثَقِيفٍ رَجُلٌ مَجْذُومٌ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «ارْجِعْ فَقَدْ بَايَعْنَاكَ»

حضرت عمرو ؓ اپنے والد حضرت شرید ثقفی سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے فرمایا: قبیلۂ ثقیف کے وفد میں ایک مجذوم آدمی تھا ۔ نبی ﷺ نے اسے پیغام بھیجا: ''واپس جا ، ہم نے تیری بیعت لے لی ۔''

1۔مجذوم کو چاہیے کہ عام لوگوں سے الگ رہے تاکہ لوگوں کو اس سے تکلیف نہ پہنچے۔2۔بیعت ایک وعدے کا نام ہے۔اس میں مصافحہ صرف تاکید کےلئے ہوتا ہے۔ بغیر مصافحے کے بھی بیعت ہوجاتی ہے۔جس طرح رسول اللہ ﷺ عورتوں سے بیعت لیتے وقت ان سے مصافحہ نہیں کرتے تھے۔ (صحیح البخاری الاحکام باب بیعۃ النساء حدیث:7214)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت