فهرس الكتاب

الصفحة 3565 من 4341

کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل

باب: اون کا لباس پہننا

3565 حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ الْفَضْلِ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسِمُ غَنَمًا فِي آذَانِهَا وَرَأَيْتُهُ مُتَّزِرًا بِكِسَاءٍ

حضرت انس بن مالک ؓ سےروایت ہے ، انہوں نے فرمایا: میں رسول اللہ ﷺکو دیکھاکہ آپ بکریوں کے کانوں پر نشان لگارہے تھے اور میں نے آپ ﷺ کو ایک چادر تہ بند کے طور پر باندھے ہوئے دیکھا۔

۱ ۔ جانوروں کو ایسی علامت لگانا جائز ہے جس سے ہو دوسروں کے جانوروں سے پہچانے جا سکیں۔

۲۔اس مقصد کے لئے جانوروں کے چہروں پر داغ نہیں دینا چاہیے کسی اور جگہ نشان لگایا جا سکتا ہے ۔

۳ ۔ کساء سے مراد بالوں سے بنی ہوئی چادر ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ اونی لباس پہننا جائز ہے۔ (نواب وحید الزمان خاں رحمہ اللہ)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت