فهرس الكتاب

الصفحة 3567 من 4341

کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل

باب: سفید کپڑے

3567 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَسُوا ثِيَابَ الْبَيَاضِ فَإِنَّهَا أَطْهَرُ وَأَطْيَبُ

حضرت سمرہ بن جندب ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سفید کپڑے پہنا کر و وہ زیادہ پاک اور زیادہ عمدہ ہیں ۔

۱ ۔ سفید رنگ افضل ہے اس لئے اہم مواقع پر سفید کپڑے پہننا بہتر ہے۔

۲۔ سفید لباس خوبصورت بھی ہوتا ہے ہاور با وقار بھی۔ اس میں میل کچیل کا جلدی پتہ چل جاتا ہے اس لیے اس کو جلدی دھو لیا جاتا ہے اور زیادہ توجہ سے دھویا جاتا ہے جس کی بنا پر ہو زیادہ پاک صاف رہتا ہے۔

۳ ۔ کفن کے لئے سفید کپڑا بہتر ہے ویسے دوسرا کپڑا بھی درست ہے خصوصاَ َدھاری دار کپڑا ۔ (سنن أبى داؤد الجنائز باب في الكفن حديث: 3150)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت