فهرس الكتاب

الصفحة 3586 من 4341

کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل

باب: سیاہ عمامے(پگڑی)کا بیان

3586 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ أَنْبَأَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ سَوْدَاءُ

حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ فتح مکہ کے دن نبی ﷺ (مکہ میں) داخل ہوئے ہوئے تو آپ نے سیاہ امامہ باندھا ہوا تھا ۔

۱۔سفید رنگ کا لباس بہتر اور افضل ہے۔ (سنن ابن ماجه حدیث:۳۵۶۶) لیکن سیاہ رنگ بھی جائز ہے۔

۲۔ بہتر یہ ہے کہ پورا لباس سیاہ نہ ہو کیونکہ دور حاضر میںیہ ایک خاص فرقے کی علامت بن چکا ہے صرف پگڑی سیاہ ہو تو ان سے مشابہت نہیں ہوتی۔

۳۔ مکہ مکرمہ میں بغیر احرام کے داخل ہونا جائز ہے ۔ احرام صرف اس وقت ضروری ہے جب حج یا عمرے کی نیت سے مکہ میں داخل ہو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت