فهرس الكتاب

الصفحة 3594 من 4341

کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل

باب: کپڑے میں ریشم کے نشان کی اجازت

3594 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِي عُمَرَ مَوْلَى أَسْمَاءَ قَالَ رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ اشْتَرَى عِمَامَةً لَهَا عَلَمٌ فَدَعَا بِالْجَلَمَيْنِ فَقَصَّهُ فَدَخَلْتُ عَلَى أَسْمَاءَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهَا فَقَالَتْ بُؤْسًا لِعَبْدِ اللَّهِ يَا جَارِيَةُ هَاتِي جُبَّةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَتْ بِجُبَّةٍ مَكْفُوفَةِ الْكُمَّيْنِ وَالْجَيْبِ وَالْفَرْجَيْنِ بِالدِّيبَاجِ

حضرت اسماء بنت ابی بکرؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا میں نے دیکھا کہ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے عمامہ خریدا جس (کے کنارے ) پر (ریشم کے) نشان تھے ۔ انھوں نےقینچی طلب کی اوراسے کاٹ ڈالا ۔ میں نے حضرت اس کی خدمت میں حاضر ہو کر یہ واقعہ بیان کیا تو انھوں نے فرمایا: تعجب ہےعبداللہ ؓ پر (اور اپنی خادمہ کو آواز دی) اے لڑکی ! رسول اللہ ﷺ کا جبہ لاؤ أ وہ (بنی ﷺ کا ) جبہ لائی جس کی آستینوں گریبان اور دونوں کے چاک کے کناروں پر ریشم لگا ہوا تھا ۔

۱۔ نشان کا مطلب یہ ہے کہ اس کے کنارے پر ریشم کے دھاگے سے کڑھائی کی ہوئی تھی۔حضرت ابن عمر نے اتنا کنار ہ کاٹ دیا۔

۲۔ ایک بڑا عالم بھی کسی مسئلے میں غلطی کر سکتا ہے۔

۳۔ نبی اکرم ﷺ کا قول و عمل ہر عالم کے فتوے پر راجح ہے۔

۴۔مرد کے کپڑے پر اگر تھوڑا سا ریشم لگا ہوا ہو تو جائز ہے خواہ وہ کڑھائی کی صورت میں ہو یا ریشمی کپڑے کے ٹکڑے کی صورت میں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت