فهرس الكتاب

الصفحة 3598 من 4341

کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل

باب: عورتوں کے لئے ریشمی لباس اور سونے کا زیور پہنے کا بیان

3598 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَنَسٍ قَالَ رَأَيْتُ عَلَى زَيْنَبَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَمِيصَ حَرِيرٍ سِيَرَاءَ

حضرت انس ؓسے روایت ہے انھوں نے فرمایا:میں نے رسول اللہ ﷺ کی بیٹی حضرت زینب ؓ کو دھاری دار ریشمی قمیص پہنے دیکھا ۔

۱۔ مذکورہ روایت ہمارے فاضل محقق کے نزدیک سند ضعیف ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے سنداَ َ صحیح قرار دیا ہے اور اس حدیث کی بابت مزید لکھا ہے کہ مذکورہ روایت میں حضرت زینب کا ذکر شاذ ہے محفوظ روایت میں حضرت ام کلثوم کا نام ہے جس کی تا ئیدہمارے فاضل محقق نے بھی کی ہے۔ مزید دیکھیے: (ضعيف سنن ابن ماجه للألبانى رقم: 789 وسنن ابن ماجه بتحقيق الدكتور بشار عوادرقم:3598)

۲۔ سیراءاس ریشمی کپڑے کہ کہتے ہیں جس میں سیدھے خطوط ہوں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت