3602 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ قَالَ سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا أَقُولُ نَهَاكُمْ عَنْ لُبْسِ الْمُعَصْفَرِ
حضرت علی ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا:رسول اللہ ﷺ نے مجھے عصفر (کسم) کا رنگا ہوا کپڑا پہننے سے منع فرمایا۔ اور میں نہیں کہتا:تمہیں منع فرمایا۔
حضرت علی ؓ کے فرمان کا مطلب یہ ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: اے علی ! کسم کا رنگا ہوا مت پہن۔ یہ نہیں فرمایا: لوگو! یہ رنگ نہ پہنو تا ہم حکم سب کے لئے ایک ہی ہے۔