فهرس الكتاب

الصفحة 3610 من 4341

کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل

باب: مرے ہوئے جانور کی رنگی ہوئی کھال پہننا

3610 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ شَاةً لِمَوْلَاةِ مَيْمُونَةَ مَرَّ بِهَا يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أُعْطِيَتْهَا مِنْ الصَّدَقَةِ مَيْتَةً فَقَالَ هَلَّا أَخَذُوا إِهَابَهَا فَدَبَغُوهُ فَانْتَفَعُوا بِهِ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا مَيْتَةٌ قَالَ إِنَّمَا حُرِّمَ أَكْلُهَا

حضرت عبداللہ بن عباس ؓ ام المؤمنین حضرت میمونہ ؓاسے روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ حضرت میمونہ کی آزاد کردہ لونڈی کی ایک مری ہوئی بکری کے پاس سے گزرے جو انہیں (آزادکردہ لونڈی کو) صدقہ میں ملی تھی۔ نبی ﷺ نے فرمایا: انہوں نے اس کا چمڑا کیوں نہ اتار لیا کہ اسے رنگ کر اس سے فائدہ اٹھاتے ؟ حاضرین نے عرض کیا:اے اللہ کے رسول!وہ تو مردار ہے ۔آپ نے فرمایا: اسے صرف کھانا حرام ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت