3640 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ اصْطَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا فَقَالَ إِنَّا قَدْ اصْطَنَعْنَا خَاتَمًا وَنَقَشْنَا فِيهِ نَقْشًا فَلَا يَنْقُشْ عَلَيْهِ أَحَدٌ
حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا:رسول اللہ ﷺ نے ایک انگوٹھی بنوائی اور فرمایا: ہم نے انگوٹھی بنوائی ہے اور اس پر ایک نقش بنوایا ہے ، چنانچہ اور کوئی شخص اس طرح کے نقش نہ بنوائے۔