باب: ماں باپ سے حسن سلوک
3662 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاتِكَةِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا حَقُّ الْوَالِدَيْنِ عَلَى وَلَدِهِمَا قَالَ هُمَا جَنَّتُكَ وَنَارُكَ
حضرت ابو امامہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کہا:اللہ کے رسول !اولاد پر والدین کا کیا حق ہے ؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: وہ تیری جنت اور تیری جہنم ہیں۔