3711 حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ الْهَرَوِيُّ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ إِسْحَقَ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ حَدَّثَنِي جَدِّي أَبُو أُمِّي مَالِكُ بْنُ حَمْزَةَ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ السَّاعِدِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَبِي أُسَيْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ وَدَخَلَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ قَالُوا وَعَلَيْكَ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ قَالَ كَيْفَ أَصْبَحْتُمْ قَالُوا بِخَيْرٍ نَحْمَدُ اللَّهَ فَكَيْفَ أَصْبَحْتَ بِأَبِينَا وَأُمِّنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ أَصْبَحْتُ بِخَيْرٍ أَحْمَدُ اللَّهَ
حضرت ابو اسید (مالک بن ربیعہ) ساعدی ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺحضرت عباس بن عبدالمطلب ؓ کے ہاں تشریف لے گئے تو فرمایا: [السَّلاَمُ عَلَیۡکُمۡ] انہوں نے (حضرت عباس ؓ اور دیگر حاضرین ؓم نے) کہا: [وَعَلَیۡکَ السَّلاَمُ وَرَحۡمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہٗ ] آپ نے فرمایا: تمہاری صبح کیسی ہوئی ؟ (کیا حال ہے؟ ) انہوں نے کہا: خیریت سے ہوئی ،ہم اللہ کا شکر کرتے ہیں۔آپ کی صبح کیسی ہوئی ؟ اے اللہ کے رسول! ہمارے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ! آپ ﷺ نے فرمایا: میری صبح بھی خیریت سے ہوئی ، میں اللہ کی حمد کرتا ہوں۔