3746 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ شَرِيكٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمَنٌ
حضرت ابو مسعود عقبہ بن عمروانصاری ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس سے مشورہ لیا جائے ، وہ امانت سنبھالنے والا ہے ۔
۱ ۔ جس طرح امانت میں خیانت جائز نہیں ، سی برح کسی کو غلط مشورہ دینا جائز نہیں ۔۲۔ مشورہ لینے والا اپنے مسلمان بھائی پر اعتماد کر کے اس کے سامنے اپنے حالات رکھتا ہے، لہذا یہ جائز نہیں کہ اس کی راز کی باتیں دوسروں کے سامنے ظاہر کی جائیں۔یہ باتیں امانت ہیں۔