378 حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْأَشْعَرِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ أُمِّ هَانِئٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اغْتَسَلَ وَمَيْمُونَةَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ فِي قَصْعَةٍ فِيهَا أَثَرُ الْعَجِينِ
سیدہ ام ہانی ؓا سے روایت ہے کہ نبی ﷺ اور سیدہ میمونہ ؓا نے ایک ٹب ( میں پانی لے کر اس) سے غسل کیا جب کہ اس ( برتن ) میں گوندھے ہوئے) آٹے کا اثر تھا۔
1)ہمارےفاضل محقق نے اس روایت کو سندا ضعیف قراردیا ہے اور اس کی بابت لکھتے ہیں کہ سنن النسائی کی اس روایت اس سے کفایت کرتی ہے جبکہ شیخ البانی ؒ نے مذکورہ روایت کو ہی صحیح قراردیا ہے
دیکھیے: ( الارواء:1/64) لہذا معلوم ہوا کہ مذکورہ روایت قابل حجت ہے۔
2۔آٹا لگا ہونے کا مطلب یہ ہے کہ برتن میں آٹا گوندھا گیا تھا بعد میں برتن صاف کرتے وقت کچھ تھوڑا بہت ادھر ادھر رہ گیا۔اسی برتن میں پانی ڈال لیا گیا چونکہ آٹا پاک چیز ہےاور اگر اس میں معمولی مقدار میں پانی میں مل بھی گیا ہو تو کعئی حرج نہیں۔