3799 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ الْمُخْتَارِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَالَ فِي دُبُرِ صَلَاةِ الْغَدَاةِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ كَانَ كَعَتَاقِ رَقَبَةٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَعِيلَ
حضرت ابو سعید ؓ سے روایت ہے ، نبی ﷺ نے فرمایا: جو شخص صبح کی نماز کے بعد یہ دعا پڑھے ، اسے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ایک غلام آزاد کرنے کے برابرثواب ہوگا: [ لَااِلٰہَ اِلاَّ اللہُ وَحۡدَہٗ لَا شَرِیۡکَ لَہٗ ،لَہُ الۡمُلۡکُ وَلَہُ الۡحَمۡدُبِیَدِہِ الۡخَیۡرُ وَھُوَا عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ] اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ اکیلا ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ، بادشاہی اسی کی ہے اور تعریف بھی اسی کی ہے ۔ اسی کے ہاتھ میں بھلائی ہے اور وہ ہر چیز پر خوب قادر ہے ۔