فهرس الكتاب

الصفحة 3805 من 4341

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل

باب: اللہ کی تعریف کرنے والوں کی فضیلت

3805 حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ شَبِيبِ بْنِ بِشْرٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَى عَبْدٍ نِعْمَةً فَقَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ إِلَّا كَانَ الَّذِي أَعْطَاهُ أَفْضَلَ مِمَّا أَخَذَ

حضرت انس ؓ سے روایت ہے ،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب اللہ بندے کو کوئی نعمت دیتا ہے اور بندہ الحمد للہ کہتاہے تو بندے نے جو (شکر) ادا کیا، وہ ملنے والی نعمت سے افضل ہوتا ہے۔

بندہ دنیا کی ظاہری نعمت کو اہمیت دیتا ہے، حالانکہ اس نعمت پر جو شکر کی توفیق ملی اور شکر کے نتیجے میں ملنے والی اخروی نعمتیں و ہ اس دنیوی نعمت سے بد رجہا بہتر افضل ہیں، لہذا نعمت حاصل کرتے ہیں شکر ادا کرنا ضروری ہے اور بندے کے لیے مفید بھی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت