باب: کلمۂ توحید کا اقرار کرنے والے سے ہاتھ روک لینا
3928 حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَإِذَا قَالُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، عَصَمُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ، وَأَمْوَالَهُمْ، إِلَّا بِحَقِّهَا، وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ
حضرت جابرؓ سے روایت ہے، رسول اللہﷺ نے فرمایا: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے جنگ کروں حتیٰ کہ وہ لا إلٰہَ إلاّ اللہ کہہ لیں۔ جب وہ لا إلٰہَ إلاّ اللہ کہہ لیں گے (اس کا اقرار کر لیں گے) تو انہوں نے اپنے خون اور مال مجھ سے محفوظ کر لیے (ہاں) مگر اس (کلمے) کو ئی حق ہو (تو پھر لوگوں کے جان و مال میں تصرف کرنا جائز ہوگا) اور ان کا حساب اللہ کے ذمے ہے۔