فهرس الكتاب

الصفحة 3938 من 4341

کتاب: فتنہ و آزمائش سے متعلق احکام و مسائل

باب: زبردستی مال چھیننے(لوٹنے)کی ممانعت کا بیان

3938 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ الْحَكَمِ، قَالَ: أَصَبْنَا غَنَمًا لِلْعَدُوِّ فَانْتَهَبْنَاهَا، فَنَصَبْنَا قُدُورَنَا، فَمَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْقُدُورِ، فَأَمَرَ بِهَا فَأُكْفِئَتْ، ثُمَّ قَالَ: «إِنَّ النُّهْبَةَ لَا تَحِلُّ»

حضرت ثعلبہ بن حَکم ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: دشمن کی کچھ بکریاں ہمارے ساتھ لگیں، وہ ہم نے لوٹ لیں اور ہانڈیاں چڑھا دیں۔ نبی ﷺ ہانڈیوں کے پاس سے گزرے تو انہیں اُلٹ دینے کا حکم دیا، چنانچہ وہ الٹا دی گئیں۔ پھر آپ نے فرمایا: لُوٹ حلال نہیں۔

1۔غنیمت کا مال تقسیم ہونے سے پہلے استعمال کرنا جائز نہیں۔

2۔کسی جرم کی مالی سزا دینا جائز ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت