فهرس الكتاب

الصفحة 3944 من 4341

کتاب: فتنہ و آزمائش سے متعلق احکام و مسائل

باب: (فرمان نبوی) 'میرے بعد کفر کی طرف نہ لوٹ جانا کہ ایک دوسرے کے گلے کاٹنے لگ جاؤ، کابیان

3944 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، وَمُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ قَيْسٍ، عَنِ الصُّنَابِحِ الْأَحْمَسِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَلَا إِنِّي فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ، وَإِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الْأُمَمَ فَلَا تَقْتَتِلُنَّ بَعْدِي»

حضرت صُنابع بن اعسر احمسی ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سنو! دوسری امتوں کے مقابلے میں تمہاری کثرت پر فخڑ کروں گا، لہذا میرے (فوت ہونے کے) بعد آپس میں لڑائی نہ کرنا۔

(فرط) کے معنی 'پیش رو'یا'میرسامان' کے ہیں یعنی وہ شخص جو قافلے سے پہلے منزل پر پہنچ کر ان کے پڑاؤ ڈالنے کے لیے مناسب جگہ متعین کرتا ہے اوران کے لیے اور ان کے جانوروں کے لیے پانی وغیرہ کا بندوبست کرتا ہے۔

2۔قیامت کے دن میسان حشر میں نبی ﷺ حوض کوثر سے اپنی امت کو پانی ملائیں گے۔اس حوض میں جنت کی نہر'کوثر' سے پانی آئے گا۔

3۔امت کی تعداد کی کثرت نبیﷺ کے لیے خوشی اور فخر کا باعث ہے لہذا 'خاندانی منصوبہ بندی'کے نام سے مسلمانوں کی آبادی محدود رکھنے کی کافرانہ سازش کو سمجھنا اور ان کے جال میں پھنسنے سے اپنے آپ کو اور دوسرے مسلمانوں کو بچانا فرض ہے۔

4۔اولاد کی تربیت اسلام کے دینی اور اخلاقی اصؤلوں کے مطابق کرنا ضروری ہے تاکہ وہ امت محمدیہ کے مفید افراد بنیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت