فهرس الكتاب

الصفحة 4072 من 4341

کتاب: فتنہ و آزمائش سے متعلق احکام و مسائل

باب: دجال کافتنہ'حضرت عیسی ابن مریم﷩کا نزول اوریاجوج وماجوج کا ظہور

4072 حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالُوا حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ سُبَيْعٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ الدَّجَّالَ يَخْرُجُ مِنْ أَرْضٍ بِالْمَشْرِقِ يُقَالُ لَهَا خُرَاسَانُ يَتْبَعُهُ أَقْوَامٌ كَأَنَّ وُجُوهَهُمْ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ

حضرت ابوبکر صدیق ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے ہم سے حدیث بیان کرتے ہوئے فرمایا: ''دجال مشرق کی ایک زمین سے نکلے گا، اسے خراسان کہا جاتا ہے۔ کچھ لوگ اس کا اتباع کریں گے، ان کے چہرے ایسے ہوں گے جیسے تہ دار ڈھال ہوتی ہے''۔

1۔جس علاقے کو ماضی میں خراسان:کہا جاتا تھااس میں اکثرحصہ موجودہ ایران کا اور روس سے آزاد ہونے والی ریاستوں کا ہےجو افغانستان کے شمال میں واقع ہیں۔

2۔چمڑے کی تہ دار ڈھال کی طرح چپٹے چہرے والے لوگ چین میں تبت میں پاکستان کے شمالی علاقوں (گلگت بلستان وغیرہ) میں اور جاپان میں پائے جاتے ہیں۔حدیث میں انھی علاقوں میں سے کسی علاقے کے باشندے مراد ہوسکتے ہیں۔ممکن ہے خراسان کے بعض علاقوں میں سے کسی علاقے کے باشندے مراد ہوسکتے ہیں۔ممکن ہے خراسان کے بعض علاقوں کے لوگ بھی ایسے ہوتے ہوں۔واللہ اعلم

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت