فهرس الكتاب
کتاب: فتنہ و آزمائش سے متعلق احکام و مسائل
باب: دجال کافتنہ'حضرت عیسی ابن مریمکا نزول اوریاجوج وماجوج کا ظہور
4076 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ جَابِرٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ جَابِرٍ الطَّائِيِّ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ النَّوَّاسَ بْنَ سَمْعَانَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَيُوقِدُ الْمُسْلِمُونَ مِنْ قِسِيِّ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ وَنُشَّابِهِمْ وَأَتْرِسَتِهِمْ سَبْعَ سِنِينَ
حضرت نواس بن سمعان ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:یاجوج ماجوج کی کمانوں ، تیروںاور ڈھالوں کو مسلمان سات سال تک ایندھن کے طور پر استعمال کریں گے ''۔
1۔اس سے یاجوج ماجوج کے افراد کی تعداد اور ان کے اسلحہ کی مقدار کا اندازہ ہوتا ہے۔
2۔ان کا اسلحہ اس لیے جلانے کے کام آئے گا کہ سب لوگوں کے مسلمان ہوجانے کی وجہ سے جہاد کی ضرورت نہیں رہے گی۔