4097 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا قَوْمًا صِغَارَ الْأَعْيُنِ ذُلْفَ الْأُنُوفِ كَأَنَّ وُجُوهَهُمْ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ وَلَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا قَوْمًا نِعَالُهُمْ الشَّعَرُ
حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:''قیامت قائم نہیں ہوگی حتی کہ تم ایسے لوگوں سے جنگ کروگے جن کی آنکھیں چھوٹی اور ناکیں چپٹی ہیں ۔ ان کے چہرے ایسے ہیں جیسے تہہ دار ڈھالیں ۔ اور قیامت قائم نہیں ہوگی حتی کہ تم ان لوگوں سے جنگ کروگے جن کے جوتے بالوں کے ہیں ''۔