فهرس الكتاب

الصفحة 4110 من 4341

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل

باب: دنیا کی مثا ل

4110 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ وَمُحَمَّدٌ الصَّبَّاحُ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى زَكَرِيَّا بْنُ مَنْظُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ فَإِذَا هُوَ بِشَاةٍ مَيِّتَةٍ شَائِلَةٍ بِرِجْلِهَا فَقَالَ أَتُرَوْنَ هَذِهِ هَيِّنَةً عَلَى صَاحِبِهَا فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَلدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ مِنْ هَذِهِ عَلَى صَاحِبِهَا وَلَوْ كَانَتْ الدُّنْيَا تَزِنُ عِنْدَ اللَّهِ جَنَاحَ بَعُوضَةٍ مَا سَقَى كَافِرًا مِنْهَا قَطْرَةً أَبَدًا

حضرت سہل بن سعد ؓ روایت ہے ، انھوں نے فرمایا:ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے ہمرا ذوالحلیفہ کے مقام پر تھے۔ اچانک آپ کو (راستے میں ) ایک مری ہوئی بکری نظر آئی ، (وہ مر کر پھول گئی تھی اور) اس کی ٹانگ اوپر اٹھی ہوئی تھی توآپ ﷺ نے فرمایا:'' تمہارا کیاخیال ہے ،کیایہ بکری مالک کی نظر میں حقیر ہے؟قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے !جتنی یہ بکری مالک کی نظر میں حقیر ہے، دنیااللہ کی نظر میں اس سے زیادہ حقیر ہے۔ اگر دنیا اللہ کے ہاں ایک مچھر کے پر کے برابر بھی وزن رکھتی تووہ کسی کافر کو کبھی ایک قطرہ بھی پینے کو نہ دیتا''۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت