فهرس الكتاب

الصفحة 4157 من 4341

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل

باب:نبی ﷺ کے صحابہ کرام کی گزران

4157 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَبَّاسٍ الْجُرَيْرِيِّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عُثْمَانَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُمْ أَصَابَهُمْ جُوعٌ وَهُمْ سَبْعَةٌ قَالَ فَأَعْطَانِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعَ تَمَرَاتٍ لِكُلِّ إِنْسَانٍ تَمْرَةٌ

حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ انہیں بھوک کاسامنا کرنا پڑا جب کہ وہ سات افراد تھے۔ وہ فرماتے ہیں:مجھے نبی ﷺ نے سات کھجوریں عنایت فرمائیں ۔ ہر آدمی کے لئے ایک کھجور۔

1۔ معلوم ہوا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھی ان کی ضرورت کی خوراک نہیں تھی اس کے باوجود جو چند کھجوریں موجود تھیں وہی دے دیں۔

2۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کی ضرورت کو اپنی ضرورت پر ترجیح دیتے تھے۔قائد کو اپنے ساتھیوں کا اسی طرح خیال رکھنا چاہیے ۔

3۔تھوڑی چیز تقسیم کرتے وقت بھی انصاف اسی طرح ضروری ہے جس طرح زیادہ مال کی تقسیم میں۔

4۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کا صبر وایثار بے مثال ہے کہ ایک ایک کھجور ملی تو اسی پر اکتفا کرلیا کسی نے زیادہ حصہ لینے کی خواہش ظاہر نہیں کی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت