4229 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى قَالَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ شَرِيكٍ عَنْ لَيْثٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا يُبْعَثُ النَّاسُ عَلَى نِيَّاتِهِمْ
حضرت ابو ہر یرہ ؓ سے روایت ہے رسول اللہ نے فر یا لو گو ں کو (قیا مت کے دن ) ان کی نیتو ں کے مطا بق اٹھا یا جا ئے گا
1۔اعمال کی جزا و سزا نیتوں کے مطابق ملتی ہے،
2۔ بعض لوگ گناہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں: ہماری نیت نیک ہے۔یہ غلط ہے۔جان بوجھ کر گناہ کرنا بری نیت ہی میں شامل ہےاگرچہ انسان اس کے لیے کوئی جواز تراش لے مثلًا: صدقہ دینے کی نیت سے چوری کرنا گناہ ہی ہے بلکہ یہ زیادہ گناہ ہے کیونکہ اس صور ت میں انسان برائی کو نیکی سمجھ لیتا ہے اس لیے اس پر شرمندہ ہو کر توبہ کرنے کی بجائے فخر کرتا ہے