فهرس الكتاب

الصفحة 4291 من 4341

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل

باب: امت محمد ﷺ کی صفا ت

4291 حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَمَعَ اللَّهُ الْخَلَائِقَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أُذِنَ لِأُمَّةِ مُحَمَّدٍ فِي السُّجُودِ فَيَسْجُدُونَ لَهُ طَوِيلًا ثُمَّ يُقَالُ ارْفَعُوا رُءُوسَكُمْ قَدْ جَعَلْنَا عِدَّتَكُمْ فِدَاءَكُمْ مِنْ النَّارِ

حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی للہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن جب اللہ تعالیٰ تمام مخلوقات کوجمع فرمالےگا۔تو حضرت محمد ﷺ کی اُمت کو سجدہ کرنے کی اجازت دی جائےگی۔وہ اللہ کو طویل سجدہ کریں گے پھر کہاجائے گا۔ اپنے سر اُٹھائو ہم نے تمہاری تعداد کے مطابق جہنمیوں کو تمہارا فدیہ بنادیا ہے۔

مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سندًا ضعیف قرار دیا ہے۔اور مذید لکھا ہے کہ صحیح مسلم کی حدیث:2767 اس سے کفایت کرتی ہے۔دیکھئے ۔تحقیق وتخریج حدیث ہذا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت