4314 حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقِّيُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنْ الطُّفَيْلِ بْنِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ كُنْتُ إِمَامَ النَّبِيِّينَ وَخَطِيبَهُمْ وَصَاحِبَ شَفَاعَتِهِمْ غَيْرَ فَخْرٍ
حضرت ابی ابن کعب ؓ سے روایت ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب قیامت کا دن ہوگا تو میں نبیوں کا امام ان کا خطیب اور ان میں سے (پہلے) شفاعت کرنے والا ہوں گا اور کوئی فخر نہیں۔
1 امام سے مراد قائد و پیشوا ھے ۔نماز کی امامت مراد نہیں
۲ جب تمام انبیاء خاموش ھو جایئں گے تو نبیّ انکی نمائند گی فرماتے ھوئے کلام فرمائے فرمائِیں گے۔