462 حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ قَالَ حَدَّثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَّمَنِي جِبْرَائِيلُ الْوُضُوءَ وَأَمَرَنِي أَنْ أَنْضَحَ تَحْتَ ثَوْبِي لِمَا يَخْرُجُ مِنْ الْبَوْلِ بَعْدَ الْوُضُوءِ.
قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ التَّنِّيسِيُّ عَنْ ابْنِ لَهِيعَةَ فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
سیدنا زید بن حارثہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:''سیدنا جبریل علیہ السلام نے مجھے وضو کرنے کا طریقہ بتایا، اور مجھے حکم دیا کہ میں وضو کے بعد آجانے والے پیشاب ( کے قطروں کے شبہ سے بچنے ) کے لئے کپڑے کے نیچے چھینٹے مار لیا کروں۔''
(امام ابن ماجہ کے شاگرد) ابو الحسن بن سلمہ نے ابن لبیعہ کے دوسرے دو شاگردوں ابو حاتم اور عبد اللہ بن یوسف التنیسی سے اسی طرح بیان کی۔