فهرس الكتاب

الصفحة 466 من 4341

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں

باب: وضواورغسل کے ورمال استعمال کرنا

466 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ شُرَحْبِيلَ عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ أَتَانَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَضَعْنَا لَهُ مَاءً فَاغْتَسَلَ ثُمَّ أَتَيْنَاهُ بِمِلْحَفَةٍ وَرْسِيَّةٍ فَاشْتَمَلَ بِهَا فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَثَرِ الْوَرْسِ عَلَى عُكَنِهِ

سیدنا قیس بن سعد ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ ہمارے ہاں تشریف لائے، ہم نے آپ کے لئے پانی رکھا تو آپ نے غسل فرمایا۔ ہم نے آپ ﷺ کو ورس سے رنگی ہوئی ایک چادر پیش کی تو آپ نے وہ چادر اوڑھ لی۔ ( مجھے وہ منظر اس طرح یاد ہے) گویا میں ( اب بھی) آپ کے شکم مبارک کے شکن پرورش کا نشان دیکھ رہا ہوں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت