521 حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ وَالْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الدِّمَشْقِيَّانِ قَالَا حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا رِشْدِينُ أَنْبَأَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْمَاءَ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ إِلَّا مَا غَلَبَ عَلَى رِيحِهِ وَطَعْمِهِ وَلَوْنِهِ
سیدنا ابو امامہ باہلی ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی سوائے اس کے جو اس کی بو، ذائقے یا رنگ پر غالب آجائے۔
یہ روایت بعض آئمہ کے نزدیک اگرچہ ضعیف ہے تاہم اس بات پر اجماع ہےکہ جب نجاست کی وجہ سے کوئی وصف بدل جائےتو پانی پاک کرنے والا نہیں رہتا