524 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أُمِّ قَيْسٍ بِنْتِ مِحْصَنٍ قَالَتْ دَخَلْتُ بِابْنٍ لِي عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَأْكُلْ الطَّعَامَ فَبَالَ عَلَيْهِ فَدَعَا بِمَاءٍ فَرَشَّ عَلَيْهِ
سیدہ ام قیس بنت محصن ؓا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں اپنا ایک (شیر خوار) بچہ لے کر حاضر ہوئی جو ( ابھی کھانا نہیں کھاتا تھا۔ اس نے آپ ﷺ( کے کپڑوں) پر پیشاب کر دیا تو آپ ﷺ نے پانی منگوایا اور اس پر چھڑک دیا۔