585 حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيَرْقُدُ أَحَدُنَا وَهُوَ جُنُبٌ قَالَ نَعَمْ إِذَا تَوَضَّأَ
سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہےکہ عمر بن خطاب ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا: جب ہم میں سے کوئی شخص حالت جنابت میں ہو تو کیا وہ سو سکتا ہے؟ آپ نے فرمایا:''ہاں وضو کر لے (تو سو جائے) ۔