فهرس الكتاب

الصفحة 592 من 4341

کتاب: تیمم کے احکام ومسائل

باب: جنبی(غسل کیے بغیر )کھا پی سکتا ہے

592 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ هَيَّاجٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ صُبَيْحٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُوَيْسٍ عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعْدٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْجُنُبِ هَلْ يَنَامُ أَوْ يَأْكُلُ أَوْ يَشْرَبُ قَالَ نَعَمْ إِذَا تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ

سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ سے روای تہے، انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ سے جنبی کے متعلق سوال کیا گیا: کیا وہ سو سکتا ہے یا کھا پی سکتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ''ہاں، جب وہ وضو کر لے، جس طرح نماز کے لئے وضو ہوتا ہے۔''

مذکورہ روایت سندًا ضعیف ہے لیکن متنًا ومعنًا صحیح ہے جیسا کہ گزشتہ حدیث:585 اور صحیح مسلم کی حدیث نمبر:302 میں بھی یہ مسئلہ بیان ہوا ہے غالبًا اسی وجہ سے دیگر محققین نے اس روایت کو صحیح قراردیا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت