فهرس الكتاب

الصفحة 611 من 4341

کتاب: تیمم کے احکام ومسائل

باب: جب شرم گاہیں مل جائیں تو(محض دخول سے )غسل واجب ہو جاتا ہے

611 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا الْتَقَى الْخِتَانَانِ وَتَوَارَتْ الْحَشَفَةُ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ

سیدنا عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''جب ختنے باہم مل جائیں اور سپاری چھپ جائے تو غسل واجب ہو جاتا ہے۔''

سپاری (حشفہ) عضو خاص کے اس حصے کو کہتے ہیں جس پر ختنہ سے پہلے پردہ ہوتا اور ختنہ کرنے سے وہ حصہ ظاہر ہوجاتا ہے۔ختنے باہم ملنے کا مفہوم وہی ہےجو سپاری کے (عورت کے مقام مخصوص میں) چھپ جانے کا ہے۔یہ روایت ماقبل کے روایت کے ہم معنی ہیں''اس لیے بعض نے اس کو صحیح قراردیا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت