636 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَتْ إِحْدَانَا إِذَا حَاضَتْ أَمَرَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَأْتَزِرَ بِإِزَارٍ ثُمَّ يُبَاشِرُهَا
سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ہم ( امہات المومنین) میں سے کوئی جب ایام سے ہوتی تو نبی ﷺ اسے تہ بند باندھ لینے کا حکم دیتے، پھر اس سے مباشرت (بوس و کنار) فرماتے۔