647 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ لَمْ نَكُنْ نَرَى الصُّفْرَةَ وَالْكُدْرَةَ شَيْئًا .
قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ كُنَّا لَا نَعُدُّ الصُّفْرَةَ وَالْكُدْرَةَ شَيْئًا قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى وُهَيْبٌ أَوْلَاهُمَا عِنْدَنَا بِهَذَا.
سیدہ ام عطیہ ؓا سے روایت ہے ،انہوں نے فرمایا: ہم زرد اور مٹیالے پانی کو کچھ نہیں سمجھتی تھیں۔
امام ابن ماجہ ؓ نے کہا'ہمیں محمد بن یحیٰ نے محمد بن عبد اللہ الرقاشی سے بواسطہ وہیب عن ایوب ' حضرت ام عطیہ سے بیان کیا'انہوں نے کہا:ہم زرد اور مٹیالے پانی کو کچھ نہیں سمحھتی تھیں۔
محمد بن یحیٰ نے کہا اس حدیث کو بیان کرنے میں وہیب ہمارے نزدیک (معمر سے) زیادہ قابل اعتماد ہیں۔